الماری کی صفائی آسان نہیں تو مشکل بھی نہیں

گھر میں صفائی اور ترتیب مہمانوں سے پہلے انسان کی شخصیت اور اس کے مزاج پر اثر انداز ہوتی ہے۔گھر میں موجود بے ترتیبی جہاں سستی اور کاہلی کی نشانی ہے وہیں یہ گھر کے مکینوں کی زندگی پر بھی منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔کوئی بھی الماری چاہے کتنی بھی اسٹائلش اور ٹرینڈ کے عین مطابق ہو اگر اس کی حالت اجڑی اور کپڑے اندر ترتیب سے ہونے کے بجائے بکھرے بکھرے انداز میں ہوں تو یہ کمرے کے حسن کو نکھارنے کے بجائے اس کو گہناتی نظر آئے گی۔

سب سے پہلے الماری کے کپڑوں کو باہر نکال کر ان کی تہہ بنا لیں الماری میں صرف وہی کپڑے رکھیں جو کام کے ہوں۔الماری میں خوشبو کے لئے ایئر فریشنر چھڑکیں۔پہلے سے آنے والی بو کو ختم کرنے کے لئے سرکے میں بیکنگ سوڈا ملا کر اس سے الماری کی صفائی کریں۔
الماری کے ہر خانے اور ہر دراز کی اچھے طریقے سے صفائی کریں۔الماری میں تمام کپڑے رنگوں کی مناسبت سے ترتیب کے ساتھ رکھیں۔

جیسا کہ پہلے گلابی، پھر نیلا، پھر پیلا، پھر کالا وغیرہ۔الماری میں جگہ بچانے کے لئے بے موسمی کپڑوں کو ڈبوں میں بند کر کے الماری کے اوپر یا بستر کے نیچے ٹھکانے لگا دیں۔اپنے پسندیدہ کپڑوں کو سب سے اوپر رکھیں۔
درازیں الماری میں ایک بہت اچھا اضافہ ہیں۔اسکارف اور دوپٹوں کے لئے شاور رنگز لے آئیے انہیں ہینگر میں لٹکائیں اور سکارف وغیرہ اس میں لٹکائیں۔
اس سے کافی جگہ بچ جائے گی۔الماری میں موجود کھونٹیوں کو بھی بروئے کار لائیں۔جوتوں کے لئے، جوتوں کے ڈبے یا پھر لٹکنے والے بیگز کا استعمال کیجئے۔اس کے لئے الماری کا یقینا نچلا حصہ استعمال ہو گا۔جوتے لٹکانے والے بیگز میں آپ جوتوں کے علاوہ بھی کئی چیزیں رکھ سکتے ہیں۔بند جوتوں کو الماری میں رکھنے سے پہلے کچھ ٹشو پیپر یا کاغذ ان میں ٹھونس دیں۔اس طرح ان کی شکل خراب نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں