واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکایوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں یوکرین کے صدرمعدنیات سے متعلق معاہدے پر دستخط کریں گے، امریکی صدر سرحدی معاملات پر اپنے احکامات پر قائم ہیں، جو ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اسے گوانتاناموبے جیل بھیجا جائے گا۔
کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ کی پٹی سے تمام یرغمالیوں کی واپسی چاہتے ہیں، سرحدی دیوار قائم کرنا صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کا حصہ ہے، سرحدوں پر نگرانی مزید سخت کر رہے ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزیدکہنا تھا کہ ایلون مسک ٹرمپ کابینہ کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے، ایلون مسک صدر کے سینئر مشیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
