کراچی کے نوجوان کی محبت کی خاطر پاکستان آنے والی امریکی خاتون کےلیے علی گل پیر کے دلچسپ ردعمل کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کراچی کے 19 سالہ نوجوان سے آن لائن محبت کے بعدشادی کے لیے پاکستان آنے والی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس اس وقت پاکستانی میڈیا کی خبروں میں ہیں،اب سوشل میڈیا کانٹینٹ کری ایٹر علی گل پیر نے امریکی خاتون کے حوالے سے ایک ویڈیو بنائی ہے جو وائرل ہورہی ہے۔ علی گل پیر کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آئیں لیکن لڑکے کے گھر والوں نے انکار کردیا کیونکہ وہ ایک سیاہ فام ہیں۔
علی گل پیر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اس واقعے سے نسلی تعصب عیاں ہوتا ہے کیونکہ اگر یہ خاتون کوئی سفید فام یا گوری ہوتی تو لڑکے کے گھر والے بھی اسے قبول کرلیتے۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اس سے قبل محبت کی خاطر پاکستان آنے والی دیگر خواتین کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سب خواتین گوری تھیں اس لیے لڑکے کے گھر والوں کے بھی انھیں قبول کرلیا لیکن اونیجا کو سیاہ فام ہونے کی وجہ سے مسترد کیا جارہا ہے۔