امریکی سی آئی اے نے کورونا کی ابتدا سے متعلق اپنا مؤقف تبدیل کرلیا

امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے عالمی وبا کورونا وائرس کی ابتدا سے متعلق اپنا مؤقف تبدیل کر لیا۔

امریکی سی آئی اے نے کورونا کی ابتدا سے متعلق اپنا مؤقف بدلتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ امکان یہ ہے کہ کورونا چین کی لیبارٹری سے لیک ہوا۔

سی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ وائرس جانور سے منتقل ہوا یا تحقیقی مرکز سے؟ دونوں پہلوؤں پر کام جاری ہے۔

ایف بی آئی اور امریکی محکمۂ توانائی بھی کورونا وائرس کے لیب سے اخراج کے نظریے کے حامی ہیں جبکہ باقی ایجنسیوں کی اکثریت جانوروں سے وائرس منتقلی کو کورونا وبا کی وجہ سمجھتی ہے۔

واضح رہے کہ سب سے پہلے کورونا کے کیسز چین کے شہر ووہان میں سامنے آئے تھے جسے کورونا تحقیق کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں