امریکی صدارتی الیکشن میں قبل ازوقت ووٹنگ کا سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟

امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے میں مگر امریکی عوام نے صدارتی امیدواروں کو ووٹ دینے کا آغاز کردیا ہے۔امریکی انتخابات میں ووٹرز کو الیکشن کے دن سے قبل ہی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوتی ہے مگر ہر ریاست میں قبل ازوقت ووٹ دینے کا طریقہ کار وہاں کی مقامی حکومت طے کرتی ہے اور یہ طریقہ کار دوسری ریاست سے مختلف بھی ہوسکتا ہے۔
امریکہ کی کچھ ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹ دینے کے لیے ووٹرکو الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے بنائے گئے پولنگ اسٹیشن جانا ہوتا ہے جہاں ووٹر کو بیلٹ پیپر دیا جاتا ہے جس کے بعد ووٹرز اپنی مرضی کے امیدوار کو ووٹ دیتا ہے۔
امریکا کی کچھ دیگر ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ کے لیے ووٹرز ای میل کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرتے ہیں، ووٹرز کو اپنی رجسٹر ای میل پر بیلٹ پیپر موصول ہوتا ہے جس پر وہ کسی بھی امیدوار کے نام پر نشان لگا کر واپس اسی ای میل کے ذریعے الیکشن کمیشن کو بھیج دیتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست ورجینیا میں قبل از ووٹنگ کا آغاز 2 ہفتے قبل ہی ہوجاتا ہے اور ووٹرز کی اکثریت الیکشن کے دن سے قبل ہی اپنا ووٹ کاسٹ کرلیتی ہے۔
قبل از وقت ووٹنگ کی اہمیت
امریکا میں ہونے والی قبل از ووٹنگ وہاں کے ووٹرز اور صدارتی امیدوار کے علاوہ کاروباری حضرات اور میڈیا کے لیے بھی بہت اہمیت رکھتی ہے اور جیسے جیسے قبل از وقت ووٹ کاسٹ کرنے والوں کی تعداد بڑھتی ہے تو ساتھ ساتھ کسی بھی امیدوار کی جیت یا ہار کی پیشگوئیاں بھی میں سامنے آنے لگتی ہیں اور لوگ اس بارے میں نئے اندازے لگاتے ہیں جس کا اثر زندگی کے مختلف شعبوں پر ہوتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق 2020 میں ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن میں تقریباً ایک کروڑ ووٹرز نے اپنا ووٹ الیکشن کے دن سے قبل ہی ڈال دیا جو کہ ک±ل ڈالے گئے ووٹوں کا 2 تہائی بنتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق قبل از وقت ووٹنگ کی ترجیحات سیاسی بنیادوں پر مختلف ہوسکتی ہیں، مثال کے طور پر 2020 کے الیکشن میں ڈیموکریٹس کی طرف جھکاووالی ریاستوں میں 70 فیصد ووٹ قبل از وقت ڈالے گئے جب کہ ری پبلکن کی اکثریت والی ریاستوں میں یہ تعداد 50 فیصد تک تھی۔
قبل از وقت ووٹنگ کے فوائد
قبل از وقت ووٹنگ سے لوگوں کو الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشن نہیں جانا پڑتا اور ایسے میں یہ ان ووٹرز کے لیے بہت اہم ہے جو الیکشن والے دن سفر میں ہوں، بیماری یا کسی اور وجہ سے رش والی جگہ پر نہ جاسکیں جب کہ الیکشن کمیشن حکام کے لیے قبل از وقت ووٹنگ سے الیکشن والے دن کو مینیج کرنا آسان ہوجاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں