واشنگٹن: امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا شہریت سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل کر دیا۔
واشنگٹن کے اٹارنی جنرل اور ڈیمو کریٹک کی زیر قیادت3ریاستوں کی درخواست منظور کرلی گئی، امریکی جج نے کہا کہ پیدائشی حق شہریت ختم کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر غیر آئینی ہے، ٹرمپ کےایگزیکٹو آرڈرکو روکنے کیلئےعارضی پابندی14 روز تک برقرار رہے گی۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کر دیا، ترجمان امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر کا بھر پور دفاع کریں گے۔