نیو یارک: مین ہٹن میں 2nd یو ایس سرکٹ کورٹ آف اپیلز نےمشہور امریکی گلوکار اور نغمہ نگارR. Kelly کی دھوکہ دہی اور جنسی اسمگلنگ کی سزاؤں کے ساتھ ساتھ 30 سال قید کی سزا کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا.کیلی پر الزام تھا کہ اس نے لڑکیوں اور نوجوان خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے لیے ایک چوتھائی صدی سے زیادہ عرصے تک اپنی شہرت کا فائدہ اٹھایا۔
گریمی جیتنے والے، ملٹی پلاٹینم فروخت کرنے والے R&B کے گیت نگار کو 2021 میں بروکلین کی وفاقی عدالت میں متعدد الزامات کے تحت سزا سنائی گئی تھی، جس میں دھوکہ دہی اور جنسی اسمگلنگ بھی شامل ہے۔گزشتہ سال، ہائی کورٹ نے کیلی کو 20 سال کی سزا کی اپیل سننے سے انکار کر دیا جب اسے 2022 میں بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات بشمول شکاگو میں بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر بنانے کے الزامات میں سزا سنائی گئی تھی.
کیلی کے جنسی بد سلوکی پر بڑے پیمانے پر غم و غصہ اس وقت تک سامنے نہیں آیا جب تک #MeToo مہم سامنے نہیں آئی، دستاویزی فلم “سروائیونگ آر کیلی” کی ریلیز کے بعد عوامی غصہ اپنےعروج پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ کیلی کےلاکھوں البمز فروخت ہوئے اور 1990 کی دہائی میں نوجوان لڑکیوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات کے عوامی سطح پر گردش کرنے کے بعد بھی اس کی مانگ برقرار رہی۔ اسے 2008 میں شکاگو میں بچوں کے جنسی استحصال کی تصویر کے الزامات سے بری کر دیا گیا تھا، لیکن 2022 میں شکاگو میں ہونے والے دوسرے مقدمے کی سماعت بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر بنانے اور لڑکیوں کو جنسی تعلقات کے لیے آمادہ کرنے کے الزام میں سزا کے ساتھ ختم ہوئی۔