نجاب میں انسداد پولیو مہم کے تحت پہلے دو روز میں 1 کروڑ، 51 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
ملک بھر میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے، ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، انسدادِ پولیو مہم 9 فروری تک جاری رہے گی۔
انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور کا کہنا ہے لاہور میں ابھی تک 6 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے، راولپنڈی میں 2 لاکھ 91 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، ترجیحی آبادی، مہمان، نومولود بچوں کو قطرے پلانا ترجیح ہے، اہم گزرگاہوں پر پولیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، مہم وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد گار ثابت ہو گی۔
عدیل تصور کا کہنا تھا پولیو کا خاتمہ حکومت، محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے، پولیو مہم کی مانیٹرنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، والدین پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔