انسولین کے خلاف مزاحمت دل کی خطرناک بیماری سے تعلق رکھتی ہے، تحقیق

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پری ڈائبیٹیز سے تعلق رکھنے والی کیفیت یعنی انسولین کے خلاف مزاحمت کسی بھی شخص میں دل کے والو کی عام اور سنجیدہ بیماری کے خطرات رکھتی ہے۔

ایک جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق انسولین کی مزاحمت کی کیفیت میں مبتلا بالغ افراد کے اےاورٹک اسٹینوسِس (دل کی ایک کیفیت جس میں اےاورٹک والو سکڑ جاتے ہیں اور دل سے باہر جانے والے خون کے بہاؤ میں کمی کا سبب بنتے ہیں) کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

اس مسئلے کا اگر علاج نہیں کیا جائے تو یہ ہارٹ فیلیئر اور موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

فن لینڈ کے کوپیو یونیورسٹی ہاسپٹل کی ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر جوہینا کوسِسٹو نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ یہ دریافت اس بات کو واضح کرتی ہے کہ انسولین کی مزاحمت اےاورٹک اسٹینوسِس کے لیے ایک اہم اور قابل تغیر عاملہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیوں کہ مغربی آبادی میں انسولین کی مزاحمت کا مسئلہ عام ہے، اس لیے میٹابولک صحت کا خیال رکھنا اےاورٹک اسٹینوسِس کے خطرات کو کم کرنے اور بڑھتی عمر مین بہتر قلبی صحت کا ایک نیا طریقہ ہو سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں