اسلام آباد ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
بشریٰ بی بی نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ میں انصاف کی کرسی میں بیٹھے ہوئے منصفوں کی 9 مہینوں سے ناانصافی کا شکار ہوں ، بانی پی ٹی آئی اور مجھے ناانصافی کر کے سزا دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ انصاف تو ہے ہی نہیں ، میں انصاف کے لیے نہیں آئی، میرا کمبل اور دیگر سامان گاڑی میں ہے جب آپ کہیں گے میں جیل چلی جاﺅں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے وکلاءسمیت تمام وکلاءصرف وقت ضائع کرتے ہیں، جو اندر انسان بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ، کسی جج کو نظر نہیں آتا۔ میں اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی، یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔