انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ، اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا

پاکستانی روپے کے مقابلے انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق منگل کو انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے کمی کے بعد 279 روپے 25 پیسے ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں