انڈونیشیا کے صوبے بالی میں کئی ریسٹورنٹس نے کھانے کے لیے آنے والے ماں باپ کی پریشانی دور کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی میں کئی ریسٹورنٹس چھوٹے بچوں کے ساتھ آنے والے صارفین کو انوکھی اور دلچسپ مدد کی پیشکش کرتے ہیں۔
ان ریسٹورنٹس کا عملہ والدین سے بچوں کی دیکھ بھال کا کہتا ہے تاکہ والدین پُرسکون ہو کر کھانے سے لطف اندوز ہو سکیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ریسٹورنٹس کا عملہ والدین سے اجازت لے کر بچوں کو ہنسانے اور رونے نہ دینے کے لیے انہیں مختلف چیزیں بھی دکھاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ریسٹورنٹس کے عملے کی تصاویر اور بچوں کو مسکراتا رکھنے کی کوشش دیکھ کر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔