اُبلا ہوا انڈا یا آملیٹ، دونوں میں سے زیادہ صحت بخش کیا؟

آملیٹ اور ابلا ہوا انڈا ہماری روز مرہ کی خوراک میں شامل ہے لیکن ان دونوں میں سے زیادہ مفید کونسا ہے؟

ابلا ہوا انڈا یا آملیٹ صحت بخش ہیں یا نہیں اس کا انحصار آپ کے غذائی اہداف اور ترجیحات پر ہے:

ابلا ہوا انڈا

یہ انڈا ان لوگوں کیلئے زیادہ بہتر ہے جن کے پاس وقت کی قلت ہے، یہ جلد پک جانے والا، کم کیلوری اور زیادہ پروٹین کے شوقین افراد کیلئے ایک اچھا انتخاب۔

ابلے ہوئے انڈے اپنے زیادہ تر غذائی اجزا اور پروٹین کو برقرار رکھتے ہیں کیونکہ انہیں اضافی اجزاء یا چکنائی کے بغیر پکایا جاتا ہے۔

یہ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو عمر کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی مخصوص بیماری کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔

آملیٹ

یہ زیادہ کیلوری اور اچھی طرح سے ایک متوازن خوراک لینے والوں کے لیے ایک بہتر انتخاب ہے۔

اگر آپ سبزیوں کے زیادہ شوقین ہیں تو آملیٹ ذائقے کے ساتھ ساتھ غذائیت کا ایک اچھا ذریعہ ہوسکتا ہے۔

لیکن اگر آپ پنیر یا دیگر زیادہ کیلوریز والے اجزا پسند کرتے ہیں آملیٹ میں کیلوریز اور سیر شدہ چکنائی بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

ابلے ہوئے انڈے اور آملیٹ دونوں ہی صحت بخش غذا میں شامل ہو سکتے ہیں۔ دونوں قسم کے انڈے غذائی اجزاء کا ایک اچھا ذریعہ ہیں، بشمول وٹامن A، B12، اور D کے ساتھ ساتھ آئرن، کیلشیم، میگنیشیم اور زنک جیسے معدنیات۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں