اچاری پنچ رنگی پلاؤ رائس بنانے کی ترکیب

اجزاء

1 چاول (بھگو دیں) 1/2 کلو

2 چقندر (کیوبز کاٹ لیں) 1 عدد

3 گاجر (سلائس کاٹ لیں) 2 عدد

4 شلجم (کیوبز کاٹ لیں) 1 عدد

5 آلو (کیوبز کاٹ لیں) 2 عدد

6 شملہ مرچ (کیوبز کاٹ لیں) 1 عدد

7 بینگن (کیوبز کاٹ لیں) 1-2 عدد

8 مکس اچار 2 کھانے کے چمچے

9 لہسن ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ

10 ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) 1/2 کپ

11 ہری مرچیں 5 عدد

12 پیاز (سلائس کاٹ لیں) 2 عدد

13 سفید زیرہ 1 چائے کا چمچہ

14 سیاہ مرچیں 8 عدد

15 لونگ 6 عدد

16 دار چینی 2 ٹکڑے

17 چھوٹی الائچی 4 عدد

18 تیل 1/2 کپ

19 دہی (پھینٹ لیں) 1/2 کپ

20 نمک حسب ذائقہ

تیار کرنے کی ترکیب

1بینگن کو نمک ملے پانی میں ڈال دیں۔

2آلو‘ گاجر‘ شلجم اور چقندر کو الگ الگ اُبال لیں۔

3دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر فرائی کریں۔

4پیاز کا رنگ سنہری ہونے پر زیرہ‘ سیاہ مرچیں‘ لونگ‘ دار چینی اور چھوٹی الائچی‘ لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر فرائی کریں۔

5چقندر‘ گاجر‘ شلجم‘ آلو‘ شملہ مرچ‘ بینگن اور دہی شامل کر کے مکس کریں۔مصالحہ بھون لیں۔

6اس میں چاول‘ نمک‘ پانی اور شان مکس اچار ڈال کر پکائیں۔

7چاول کا پانی خشک ہونے پر ہرا دھنیا اور ہری مرچیں مکس کر کے 5 منٹ کے لئے دم پر رکھیں۔

8سرونگ ڈش میں نکال کر رائتے‘ سلاد اور اچار کے ساتھ سرو کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں