ایبٹ آبا:ایبٹ آباد کے ملکاں گاوں کے کنویں سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، بیٹے نے اپنے والدین کو کنویں میں پھینک دیا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ایبٹ آباد پولیس کو ملکاں گاوں سے 2 ماہ قبل لاپتا ہونے والے میاں بیوی کی لاشیں کنویں سے ملی ہیں، بیٹے نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والدین کو دو دوستوں کے ساتھ مل کر کنویں میں پھینکا تھا۔
لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم کے دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔