ایرانی سپریم لیڈرنے اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ، امریکی اخبار کا دعویٰ

ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے حکام کو ایک بار پھر اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے ایران کی جانب سے اسرائیل پرایک اور حملے کی تیاریوں کا پتا لگایا ہے۔
اخبار کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے میڈیا سے کو بتایا ہے کہ اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ایسا جواب دیا جائے گا کہ اسے پچھتانا پڑے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد ایران میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانا ہمارے لیے بہت آسان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں