تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے سربراہ اسلامی جہاد گروپ نے ملاقات کی۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ غزہ کیلئے امریکا کا احمقانہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا، ٹرمپ کے غزہ کے عوام سے متعلق منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ حماس اور فلسطینیوں کی رضا مندی کے بغیر کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہوگا۔
