ایشین کپ 2027 کوالیفائر کیلئے قومی فٹ بال ٹیم کا اعلان

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) شام کیخلاف ایشین کپ 2027 کوالیفائر کے پہلے اوے میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔

ممکنہ کھلاڑیوں میں گول کیپرز یوسف بٹ، ثاقب حنیف، عبدالباسط اور آدم خان اور ڈیفنڈرز میں عبداللہ اقبال، عیسیٰ سلیمان، حسیب خان اور جنید شاہ شامل ہیں۔

ڈیفنڈرز میں مامون موسیٰ، محمد فضل، عبدالرحمان اور وقار احتشام بھی شامل ہیں جبکہ مڈ فیلڈرز میں عالمگیر غازی، علی عزیر، علی ظفر اور محمد عمر حیات ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

مڈ فیلڈرز راہس نبی، توقیر الحسن، عمیر علی اور معین احمد بھی ممکنہ سکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ ممکنہ کھلاڑیوں میں عبدالصمد، شائق دوست اور محمد عدیل یونس بھی شامل ہیں۔

پی ایف ایف حکام کا کہنا ہے کہ فارورڈ میں فرید اللہ، ہارون حامد، عمران کیانی اور میکال عبداللہ ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں، خیال رہے کہ کوالیفائر میچ 25 مارچ کو سعودی عرب کے شہر الاحساء میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں