ایم ڈی کیٹ پرچہ آؤٹ کرکے حل کرنے والا 8 رکنی گروہ گرفتار

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ایم ڈی کیٹ کا پرچہ آؤٹ کرکے حل کرنے والا 8 رکنی گروہ گرفتار کرلیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ پرچہ آؤٹ کرکے بھاری رقوم کے عوض فروخت کرنے والے نیٹ ورک کو قابو کیا گیا ہے، گرفتار افراد کوئٹہ، پشاور اور دیگر علاقوں کے نیٹ ورک کے ساتھ رابطے میں تھے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں وزیرستان کے رزمک کا رہائشی حاضر اللہ اور لکی غنڈکی کا رہائشی فیض اللہ شامل ہیں، اس کے علاوہ تتر خیل کا حمزہ شفیق، خوجکی کلہ کا اسامہ دانیال، وارانہ کا وسیم، کاس کورونہ کا فواد، مرکز کورونہ کا عزیز اور چتہ بانڈہ کا رہائشی محمد اعجاز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں