اینی میٹڈ چینی بلاک بسٹر “نی ژا ۔2 “ملکی تاریخ کی سب سے کامیاب فلم بن گئی

بیجنگ:چین کی اینی میٹڈ فلم ننی ژا ۔2ے ایک ارب ڈالر کا بزنس کر کے ہالی ووڈ کی سٹار وار سیریز کی فلم’’دی فورس اویکنز‘‘ کو پچھاڑدیا جس نے 2015 میں امریکا میں 936 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔ روایتی افسانوں پر مبنی اینی میٹڈ چینی بلاک بسٹر “نی ژا ۔2” نے مقامی باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ کر ملک کی اب تک کی سب سے کامیاب فلم بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
یہ فلم ایک باغی نوجوان دیوتا کی کہانی پر مبنی ہے جو ڈریگن سے لڑتا ہے ۔چینی اینیمیٹڈ فلم نی ژا ۔2 ،29 جنوری کو چین کے نئے قمری سال کی چھٹی کے موقع پر ریلیز کی گئی ۔چینی ثقافت کو اجاگر کرنے والے 16ویں صدی کے ناول “انویسٹیچر آف دی گاڈز” پر مبنی پانچ سال کا ایک سیکوئل نی ژا ۔2نے چین کی روایتی کہانیوں سے حاصل ہونے والی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ اور چین کی تکنیکی ترقی میں قومی جذبہ دونوں کو پورا کیا ہے۔ اس سیریز کی پہلی فلم 2019 میں ریلیز ہونے کے بعد چین کی سب سے زیادہ آمدن والی اینیمیٹڈ فلم ثابت ہوئی تھی۔اس کے بعد نی ژا ۔2 نے تمام سابق مقامی باکس آفس ریکارڈ توڑ دیئے۔زیادہ آمدن کا ریکارڈ رکھنے والی چینی فلموں میں 2019 کی سائنس فکشن فلم دی وانڈرنگ ارتھ اور 2021 کی دی بیٹل ایٹ لیک چانجن خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔
فلم کے ہدایت کار جیاؤ زی جن کا اصل نام یانگ یو ہے نے بتایا کہ انہوں نے اصل میں فلم کی تیاری میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کے نتائج کو معیاری نہیں پایا جس کے بعدانہوں نے’’آل چینی ٹیم‘‘ کا استعمال کیا۔
یاد رہے کہ2019 میں، “Nezha: The Devil Child Comes into the World” (اس کے بعد اسے “Nezha 1” کہا جاتا ہے) ایک ڈارک ہارس بن گیا جس نے سب کی توقعات سے تجاوز کیا اور باکس آفس پر 5.035 بلین یوآن کمائے، چینی فلمی تاریخ میں دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی، “Wolf Warri” کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں