پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹیم پر اعتماد ہے ایک آدھا میچ ہارنے پر ٹیم سے ناراض نہیں ہونا چاہے، بورڈ کو قومی ٹیم کے کپتان رضوان اور سلیکشن کمیٹی پر پورا اعتماد ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کا معیار لاہور سے بہتر بنایا گیا ہے، اس کی تعمیر نو کے ہیروز مزدور ہیں جنہوں نے بنا چھٹی کے مسلسل کام کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کراچی کانیشنل اسٹیڈیم کا کام 4 ماہ کی قلیل مدت میں ختم کیا گیا، منصوبے کی تیز ترین تکمیل پر تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں، لوگ کہتے تھے اسٹیڈیم کی تعمیر نو ممکن نہیں ، کراچی کی مقامی حکومت نے بھی پارکنگ کے لیے بہت تعاون کیا ،نیشنل اسٹیڈیم کے ہیروز مزدور ہیں، بنا چھٹی کے مسلسل کام کیا، نیشنل اسٹیڈیم کا معیار لاہور سے بہتر بنایا گیا ہے، ورکرز نے اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں 14 سے 16 گھنٹے کام کیا ، نیشنل اسٹییڈیم کو قذافی اسٹیڈیم سے اچھا بنایا گیا ہے ، نیشنل اسٹیڈیم کا ویو قذافی اسٹیڈیم سے بہت بہتر ہے۔
اپنے خطاب میں محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم پر اعتماد ہے ایک آدھا میچ ہارنے پر ٹیم سے ناراض نہیں ہونا چاہے ، صرف یہ دیکھنا چاہے کہ ٹیم کتنی محنت کررہی ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، صرف یہ دیکھنا چاہے کہ ٹیم کتنی محنت کررہی ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ،
ہماری کرکٹ ٹیم نے پہلے بھی اچھے نتائج دیئے ہیں آگے بھی دے گی ، بورڈ کو قومی ٹیم کے کپتان رضوان اور سلیکشن کمیٹی پر پورا اعتماد ہے۔
اس موقع پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدورں کے لیے کل میچ کے فری ٹکٹ دینے کا اعلان کیا۔700 ورکرز نے نیشنل اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام میں حصہ لیا تھا، نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کے لئے چیرمین پی سی بی کی جانب سے پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا ، ورکرز کی بڑی تعداد دعوت میں شرکت کے لئے پہنچ گئی ،مزدوروں کی پلاؤ ، بیف قورمہ، چکن تکہ، کولڈرنک اور میٹھے سے تواضع کی گئی۔چیئرمین پی سی بی مزدوروں کے لئے سجائے پنڈال میں پہنچ گئے،محسن نقوی نے ٹیبل ٹو ٹیبل جاکر مزدوروں سے ملاقات کی اور ان سے ہاتھ ملائے۔چئیرمین پی سی بی نے نئی تعمیر ہونیوالی بلڈنگ میں چیئرمین باکس میں انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔