ایک اور کے پاپ سنگرالمناک موت سے دوچار

سیئول: کے پاپ کے مداحوں کے لیے بری خبر،جنوبی کوریا کے مشہور گلوکار چوئے وہیسونگ 43 سال کی عمر میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے.مقامی اخبار دی کوریا ٹائمز کے مطابق، کے پاپ سنگر کو سیول کے شمالی گوانگجن-گو ضلع میں اپنے اپارٹمنٹ میں بے سدھ پایا گیا.
سیئول پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکار کو دل کا دورہ پڑنے کی حالت میں پایا گیا تھا اور ان کے جسم پر کسی طرح کی زور زبردستی یا مشکوک نشان نہیں پائے گئے.
مشہور فنکار نے پہلی بار 2002 میں ڈیبیو کیا اور اپنی منفرد آواز کی وجہ سے جنوبی کوریا میں تیزی سے شہرت حاصل کی۔2000 کی دہائی میں اس کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا اور اسے جنوبی کوریا میں R&B کو ترقی دینے کا بڑے پیمانے پر سہرا دیا گیایہاں تک کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں ڈیگو شہر میں بیلڈ گلوکار کے سی ایم کے ساتھ ایک کنسرٹ منعقد کرنے والا تھا۔
حالیہ برسوں میں، وہیسنگ کو کئی تنازعات ک بھی سامنا کرنا پڑا۔2021 میں، اسے طاقتور اینستھیٹک پروپوفل کے غلط استعمال پر دو سال کی معطل سزا سنائی گئی۔
پھر مارچ اور اپریل 2020 میں کچھ ہی دنوں کے اندر، وہیسنگ کو دو الگ الگ مواقع پر اسی طرح کی نیند لانے والی دوائیوں کی وجہ سے بے ہوش پایا گیا۔
واضح رہے کہ وہیسونگ کے المناک انتقال صرف چند ہفتوں پہلے ہی ایک اورجنوبی کوریائی اداکارہ کم سائےرون صرف 24 سال کی عمر میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں