ایک تھا ملا نصرالدین
کرتا تھا باتیں نمکین
کام تھا اس کا احمق بننا
سیدھی بات کو اُلٹا کرنا
کھانے پینے کا شوقین
ایک تھا ملا نصرالدین
اس سے ہیں منسوب لطیفے
مزے مزے کے ڈھیروں قصے
خوشیوں کی تھا ایک مشین
ایک تھا ملا نصرالدین
ایک گدھا تھا اس کے پاس
ایک گدھی تھی جس کی ساس
اور بچے تھے اس کے تین
ایک تھا ملا نصرالدین
(امجد اسلام امجد)