دنیا کا سب سے بڑا کمبسشن انجن ایک دن میں 250 ٹن ایندھن استعمال کرتا ہے۔ عظیم الجثہ کنٹینر جہازوں کو چلانے کےلیے ڈیزائن کیا گیا 14 سلنڈر کا ورٹسیلا۔سولزر آر ٹی اے96۔سی دو اسٹروک ٹربو چارجڈ ڈیزل انجن دنیا کا سب سے بڑا کمبسشن انجن ہے۔
واضح رہے کہ ورٹسیلا شمالی یورپی ملک فن لینڈ کی کمپنی ہے جو اس قسم کے ہیوی مشینیں تیار کرتی ہے۔
13 میٹر اونچا، 26 میٹر لمبا اور مجموعی طور پر 2,300 ٹن وزنی 14 سلنڈر کا ورٹسیلا۔سولزر آر ٹی اے96۔سی ایک دھاتی دیو ہیکل انجن ہے جو ‘اب تک بنایا گیا سب سے بڑا کمبسشن انجن کہلانے کے قابل ہے۔
اس دیوہیکل کرینک شافٹ کا وزن 300 ٹن ہے، جب کہ 14 پسٹنز میں سے ہر ایک کا وزن 5 ٹن ہے۔ 102 آر پی ایم پر اس کی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت 108,920 بی ایچ پی (80,080 کلوواٹ) ہے اور یہ روزانہ تقریباً 250 ٹن ایندھن استعمال کرتا ہے۔
یہاں تک کہ اپنی انتہائی موثر ترتیب میں بھی یہ فی گھنٹہ 1,660 گیلن بھاری ایندھن استعمال کرتا ہے۔
کمپنی نے دنیا کے اس سب سے بڑے کمبسشن انجن کو بنانے کا فیصلہ اس وقت کیا جب یہ واضح ہوگیا کہ اسکا 12 سلینڈر کا آر ٹی اے96 سی انجن اس کام لیے ناکافی ہے۔ اس مقصد کےلیے کمپنی نے انجن کی پاور رینج میں اضافہ کیا اور اس میں کچھ اضافی پسٹنز شامل کیے۔