ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافہ

لاہور: چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 4 روپے سے زائد اضافہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق نومبر کے آخر سے چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوئیں جن میں اضافے کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔
ملک میں مسلسل آٹھویں ہفتے بھی چینی کے ریٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایک ہفتے میں چینی 4 روپے 14 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کے اوسط نرخ بڑھ کر 145 روپے 50 پیسے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں