بادام ایک گری دار میوہ ہے جو صحت کیلئے کثیر فوائد کا حامل ہے، تاہم اس خشک میوے کو اکثر بھگو کر یا خام انداز میں استعمال کیا جاتا ہے۔
تاہم یہ سوال کیا جاتا ہے کیا بادام کو بھگو کر یا پھر خشک چھلکے کے ساتھ استعمال کیا جائے؟ اور کونسا طریقہ صحت کیلئے بہتر ہے۔ تو اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکو چھلکے کے ساتھ کھانا زیادہ مفید ہوتا ہے۔
یہ ایک اہم مخمصہ ہے اور اکثر اسے نظر انداز بھی کیا جاتا ہے۔ عصر حاضر کے غذائیت کے دور میں کسی بھی چیز کے استعمال کے جسمانی فٹنس اور صحت کے فوائد کے حوالے سے تعین کیا جاتا ہے۔
تاہم ہر روز بادام کھانا دل کیلئے حیرت انگیز فوائد کا حامل ہوتا ہے، غذائیت سے بھرپور بادام کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ نقصاندہ کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ دل کی صحت کو بہتر رکھتا ہے۔
بادام پر کی گئیں مختلف تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ نقصاندہ کولیسٹرول کو کم اور امراض قلب کے خطرات کو کم کرنے والا یہ میوہ 15 اہم غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے۔
روزانہ چند بادام سے دن کا آغاز کرنے والے افراد صحت بالخصوص دل کی صحت کے مفید فوائد اپنے اندر دیکھیں گے۔ تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اگر آپ بادام کے زیادہ فوائد سے مستفیض ہونا چاہتے ہیں تو پھر ہمیشہ اسے اسکے چھلکے کے ساتھ کھائیں، اسکی وجہ یہ ہے کہ اسکا چھلکا فائبر کا خزینہ ہے اور چند بادام سے تقریباً چار سے پانچ گرام فائبر حاصل ہوتا ہے جو کہ نظام انہضام کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔
فائبر کے علاوہ اس میں پروٹین، صحت بخش چکنائی، وٹامن ای، میگنیشئم، میگنیز، کوپر اور فاسفورس شامل ہوتا ہے اسی لیے یہ میوہ ایک غذائی پاور ہاؤس ہوتا ہے۔ اسے مختلف طریقوں سے جن میں خام، بھیگا ہوا، پسا ہوا، سوئیٹ ڈش یا پھر دودھ کے ساتھ ملاکر مشروب کی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے۔