بالی ووڈکی (بےبو) کرینہ کپورخان آج اپنی 44 ویں سالگرہ منارہی ہیں،اداکارہ نےاپنےانسٹاگرام اکاونٹ سے کچھ دلکش تصاویر بھی شیئر کی ہیں،جن میں بےبو نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے،،اور ہاتھ میں سرخ غبارے پکڑے ہوئے ہیں۔
اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر ساتھی اداکاروں کی جانب سے انھیں مباکباد دی جارہی ہیں،اس سے قبل کرینہ کپور خان نے ہندی فلم انڈسٹری میں اپنے 25 سال مکمل ہونے پر بھی جشن منایا۔
کرینہ کپور کی بہن کرشمہ کپور نے انکی بچپن کی تصاویر شیئر کرکے انکو سالگرہ کی مباکباد اور دعائیں دیں۔