اسلام آباد :بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور فیصل چودھری کے مابین صلح کرا دی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چودھری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کرلیا گیا، بانی پی ٹی آئی اورفیصل چودھری کمرہ عدالت میں کافی دیر گلے ملکر گفتگو کرتے رہے،ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے فیصل چودھری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے فیصل چودھری کے ذریعے فوادچودھری کو بھی پیغام بھجوایا،فوادچودھری سے کہیں لیڈرشپ اور پارٹی کیخلاف بیان بازی سے باز رہیں،ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو بھی معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کردی،فیصل چودھری، سلمان اکرم راجہ کے درمیان صلح کے وقت بیرسٹر علی ظفر بھی تھے۔