بانی پی ٹی آئی کیلئے معافی تلافی کی خبریں ، خواجہ آصف نے کیا کہا؟جانیئے

اسلام آباد:وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی اور گنڈاپور کا غائب ہو کر پھر نمودار ہونا، یہ دونوں عوامل نورا کشتی اور معافی تلافی کی خبر دیتے ہیں اور یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہورہا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ میں انہوں ںے کہا ہے کہ بیگم صاحبہ کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں، اسی طرح گنڈاپور کی چالیں ہیں کہ پہلے بھڑکیاں مارنا، دھمکیاں دینا پھر جلسے جلوسوں سے غائب ہونا پھر نمودار ھونا، آنیاں جانیاں۔
انہوں نے کہا کہ اب پنجاب کو خیرباد کہہ کے بیگم صاحبہ کا پشاور وزیراعلی ہاو¿س کی انیکسی میں ڈیرے ڈالنا پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے، یہ دونوں شخصیتیں کسی نورا کشتی کی اور معافی تلافی کی خبر دیتی ہیں اور یہ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہورہا یہ سب مل کر اپنے کارکنوں کو بے وقوف بنارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں