باڑ کے درمیان پھنسے ہرن کو بچالیا گیا

برطانیہ میں ایک باڑ کے درمیان پھنسے ہرن کو بچالیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریسکیو عملے کو نئے سال کے دن باڑ میں پھنسے ہوئے ہرن کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔

حکام کے مطابق یہ ہرن شاید نئے سال کی خوشیاں منانے میں کچھ زیادہ ہی مگن تھا، جس کے باعث وہ باڑ کے درمیان پھنس گیا تھا۔

ریسکیو عملے نے بغیر کسی نقصان کے ہرن کو اس مشکل سے نکالا اور اسے کھلے علاقے میں چھوڑ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں