برفیلے مقام پر منگنی کے فوٹو شوٹ میں جوڑے کو مشکل پیش آگئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے برفیلے مقام پر اپنی منگنی کے فوٹو شوٹ میں مشکل کا سامنا کرنا پڑگیا۔

33 سالہ کم ژا اور 34 سالہ فل موئی برف پر تصاویر بنوا رہے تھے اس دوران فوٹوگرافر سبرینا بوہیلک نے نوٹس کیا کہ خاتون کم ژا کی انگوٹھی ان کی انگلی سے غائب ہے۔

فل موئی اپنی دوست کی انگوٹھی گم ہونے پر افسردہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دس منٹ کی شوٹ کے دوران ہم نے انگوٹھی گم کر دی، ہمارا دل ڈوب رہا تھا کہ ہم ایک چھوٹی سی چیز کیسے تلاش کر پائیں گے۔

اس دوران یہ جوڑا، فوٹوگرافر اور وہاں سے گزرنے والوں نے دو گھنٹے تک تلاش میں ان کی مدد کرتے رہے، جبکہ دی پارک سٹی اسکائی پیٹرول نے میٹل ڈٹیکٹر کی مدد سے انگوٹھی کی تلاش کی کوشش کی۔

بلآخر فل موئی کی نظر برف کے اندر دبی انگوٹھی پر پڑ گئی یوں ان کی مشکل حل ہوئی، جس پر فل اور انکی منگیتر خوشی سے اچھل پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں