بشنوئی گینگ کا دشمنی ختم کرنے کیلئے سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ

بشنوئی گینگ نے دشمنی ختم کرنے کیلئے بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت کےمعروف سیاسی رہنما بابا صدیق کےقتل کےبعد بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی جان کو خطرات ہیں ،بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق مبینہ طور پرلارنس بشنوئی گینگ کےایک رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ پرپیغام موصول ہوا ہے،جس میں انہوں نےبالی ووڈ اداکار سے دشمنی ختم کرنے کیلئے 5 کروڑ رقم کا مطالبہ کیا ہے۔مطالبہ پورا نہ ہونے پرسلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

گینگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر مطالبہ نہیں پورا ہوا تو بابا صدیق سے بھی برا حال ہوگا،جنہیں حال ہی میں بشنوئی گینگ نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
ممبئی پولیس نے اِس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سلمان خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد سیکیورٹی بھی بڑھا دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں