بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 21 نومبر سے3 دسمبر تک پاکستان میں کھیلا جائے گا،ملتان میں بھی میچ ہوں گے

ملتان: بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 21 نومبر سے3 دسمبر تک پاکستان میں کھیلا جائے گا۔اس ورلڈ ورکپ میں 7 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ میچز ملتان،لاہور اور فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔
ملتان میں منعقد ہونے والے کرکٹ میچوں کے انتظامات کے سلسلے میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید محمد سلمان طارق نےمنگل کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی سےملا قات کی۔ڈپٹی سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر اور صدر بہاولپور کرکٹ کلب فار بلائنڈ عثمان سعید بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں