کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کل گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔ایس ایس جی سی اعلامیہ کے مطابق مرمتی کام کے سلسلے میں کل (31 جنوری) کو گیس کی سپلائی بند رکھی جائے گی، صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک شہریوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ گیس کی ترسیل سبی، ڈھاڈر، بختیار آباد، لہڑی، بھاگ، شوران اور ملحقہ علاقوں میں بند رکھی جائے گی۔