1۔رہتی ہے وہ ڈھیلی ڈھالی
لچک دار وہ بہت متوالی
تن کر جب وہ زور دکھائے
روڑے ،پتھر خوب برسائے
2 ۔کھانے کی چیز نہیں وہ
پھر بھی اکثر کھاتے لوگ
وزن اس کا کچھ پھر بھی
بھار اس کا اٹھاتے لوگ
3۔دریا ہو یا بہتی دھار
چلّو میں آئے کئی ہزار
4۔ درخت پر لگی لکڑی کی ڈبیہ
ہاتھ میں وہ جس کے آئے
توڑ کر جب ڈبیہ کھولے
اس میں رکھا میوہ کھائے
5۔صورت میں ہے وہ جیسا
پہنے چولا بالکل ویسا
سال بعد بدلے اپنا لباس
کوئی نہ پھٹکے اس کے پاس
جوابات 24 گھنٹے بعد ملاحظہ کریں. اپنے جوابات کمنٹ باکس میں لکھنا نہ بھولیں