بھارتی ٹیم پچ کے بھروسے نہیں، پرفارمنس پر کھیلتی ہے، راجیو شکلا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم پچ کے بھروسے نہیں، پرفارمنس پر کھیلتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں راجیو شکلا نے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا، اچھے انتظامات کیے گئے، کافی عرصے بعد یہاں آئی سی سی ٹورنامنٹ ہوا جو اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ کپ دونوں کی بڑی اہمیت ہے، فائنل لاہور میں کرانے کےلیے آسٹریلیا کو جیتنا پڑتا۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر نے مزید کہا کہ فیصلہ ہو چکا تھا کہ بھارت کے تمام میچز دبئی میں ہوں گے، یہ بھارت ٹیم کو فائدہ دینے یا نہ دینے کی بات نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت جو فیصلہ کرے گی بی سی سی آئی اس پر عمل کرے گی، پاک بھارت بورڈ کی پالیسی رہی ہے کہ دو طرفہ سیریز ایک دوسرے کی سرزمین پر ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں