بھارت: آرڈیننس فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 8 افراد ہلاک

مہاراشٹرا: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک آرڈیننس فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد ملبے تلے دب گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی اطلاع صبح 10:30 بجے کے قریب ملی تاہم دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں،دھمکا مہاراشٹرا کے بھنڈارا ضلع میں ہوا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ فیکٹری کے ایل ٹی پی سیکشن میں ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز تقریباً 5 کلو میٹر دور تک سنی گئی، ریسکیو ٹیموں نے فیکٹری کے ملبے تلے پھنسے 2 افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اور عمارت کی چھت گری اس وقت 14 کارکن فیکٹری کی چھت پر موجود تھے، خوش قسمتی سے ریسکیو ٹیموں نے اب تک کم از کم دو افراد کو بچا لیا ہے۔
آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے سے ہتھیاروں کی ہینڈلنگ اور حفاظتی معیار کو یقینی بنانے میں بھارتی نااہلی ثابت ہو چکی ہے، اس سے قبل اکتوبر 2024 میں بھی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں واقع آرڈیننس فیکٹری میں خوفناک دھماکا ہوا تھا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔
بھارتی فوج کی نااہلی اور غیر پیشہ وارانہ رویے کے باعث ایمونیشن اور ہتھیاروں کی جگہوں پر آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں