بھارت میں 2 شیر خوار بچوں میں کورونا جیسی علامات والے وائرس کی تشخیص

بھارت کے شہر بنگلورو ایک اسپتال میں دو شیر خوار بچوں میں کورونا جیس علامات والے وائرس ہیومن میٹا پینو وائرس (ایچ ایم پی وی) کی تشخیص ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو کے ایک ہسپتال میں ایک 8 ماہ کے لڑکے اور ایک 3 ماہ کی لڑکی میں ہیومن میٹا پینو وائرس (ایچ ایم پی وی) کی تشخیص ہوگئی۔

جن بچوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ان میں بین الاقوامی سفر کی کوئی ہسٹری نہیں ہے۔

دوسری جانب مرکزی حکومت نے واضح کیا کہ اس وائرس کے کیسز پہلے سے ہی بھارت سمیت عالمی سطح پر زیر گردش ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تین ماہ کے جس بچے میں ایچ ایم پی وی کی تشخیص ہوئی، وہ پہلے برونکپونیومونیا کا شکار رہ چکی، اسی طرح سے 8 ماہ بچے کا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا، وہ بھی برونکوپنیومونیا سے متاثر رہ چکا۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں سانس سے متعلقہ متعدی بیماریوں کی نگرانی کے لیے آئی سی ایم آر کی جاری کوششوں کے دوران معمول کی نگرانی کے تحت بنگلورو میں دونوں کیسوں کی تشخیص کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا کہ نئے وائرس سے متاثرہ لوگوں میں نزلہ اور کورونا جیسی علامات کی شکایات پائی گئی ہیں، ایچ ایم پی وی سمیت سانس کی بیماریوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا، سوشل میڈیا کی رپورٹس اور پوسٹس سے پتا چلتا ہے کہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، کچھ نے دعویٰ کیا کہ مریضوں سے اسپتال بھرے پڑے ہیں، کئی لوگ جانیں کھو چکے ہیں۔

گزشتہ ہفتے چین میں آن لائن ویڈیوز میں مریضوں سے بھرے ہوئے اسپتال دیکھے گئے، سوشل میڈیا صارفین انفلوئنزا اے، ایچ ایم پی وی، مائیکوپلازما نمونیا اور کووڈ 19 سمیت متعدد وائرسوں کی موجودگی کو اجاگر کر رہے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں