بھپا آئلیش ( بنگالی سٹیم فش کری)

اجزا:
تازہ مچھلی( سلائس ) 700 گرام
کالی سرسوں 1 چائے کا چمچ
سفید سرسوں 1 چائے کا چمچ
خشخاش 1 چائے کا چمچ
کلونجی 1 چائے کا چمچ
ہری مرچیں 7 ،8عدد
ٹماٹر 1 عدد
لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ
ہلدی 1 چائے کا چمچ
چینی 1 چائے کا چمچ
ہرادھنیا( کٹا ہوا) ڈیڑھ کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سرسوں کا تیل حسب ضرورت
ترکیب:
اس ڈش کو بنانے کے لیے ہلسا مچھلی کا استعمال کیا جاتا ہے جسے پاکستان میں پلا مچھلی کے نام سے جانا جاتا ہے ،لیکن اگر یہ دستیاب نہ ہو تو رہو مچھلی استعمال کر لیں۔مچھلی کو اچھی طرح دھو لیںاور چھلنی میں رکھ دیں۔ سرسوں، خشخاش اور 3,4 ہری مرچیں گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔اب اس میں 3,4 کھانے کے چمچ سرسوں کا تیل، ہلدی، نمک اور چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔اس میں ٹماٹر کاٹ کر اور4ہری مرچیں پیس کرشامل کریں۔اس مصالحے میں مچھلی کے سلائس میرینیٹ کر کے ایک ،آدھ گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
پھر ایک پین میں 2 چمچ سرسوں کا گرم کر کے اس میں چائے کا چمچ کلونجی ڈال کت کڑکڑائیں اور اسے مچھلی پر ڈال دیں۔ہرا دھنیا اور لیموں کا رس بھی شامل کر دیں۔اب اسے ڈھک کر 5-10 منٹ کے لیے ایک طرف رکھ دیں، 10 منٹ کے بعد سٹیمر میں یا دیگچی میں بھاپ دے کر پکائیں۔اس کا طریقہ یہ ہے کہ گہری دیگچی میں ڈیڑھ گلاس پانی ڈال کر گرم کریں اور پھر اس پر سٹیل کا کوئی پیالہ یا ڈونگے کا سٹیل سٹینڈ رکھیں اور اس پر میرینیٹ کی ہوئی مچھلی ایک الگ سٹیل کے برتن میں ڈال ڈھک کر رکھیں اور پھر دیگچی کا ڈھکن بھی چاول کودم دینے کے انداز میں بند کر کے ہلکی آنچ پر 15 سے 20 منٹ تک پکنے دیں، اب آگ کو بڑھا کر 5 منٹ تک پکائیں، پھر آنچ بند کر دیں اور جب تھوڑا سا ٹھنڈا ہو جائے تو اسے نکال کر چاولوں کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں