بیف ساتے بنانے کی ترکیب

اجزاء
1 گوشت 1/2 کلو (صاف کر کے 1 انچ کے کیوبز کاٹ لیں)

2 سویا سوس 2 کھانے کے چمچے

3 لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچے

4 ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ

5 براؤن شوگر 1 کھانے کا چمچہ

6 تیل 1/4 کپ

7 نمک حسب ذائقہ

8 ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ

9 پیاز (باریک چوپ کر لیں) 1 عدد

10 لہسن کے جوے 2 عدد (پیس لیں)

11 پی نٹ بٹر 1/4 کپ

12 کوکونٹ ملک 1/2 کپ

13 فرائیڈ رائس حسب ضرورت

تیار کرنے کی ترکیب

1ایک پیالے میں گوشت ڈال کر اس میں سویا سوس‘ لیموں کا رس‘ ادرک پیسٹ‘ نمک‘ براؤن شوگر‘ تیل‘ ہلدی پاؤڈر‘ پیاز اور لہسن ڈال کر مکس کریں اور اسے ڈھک کر فریج میں رکھ دیں۔

2گوشت کو اس آمیزے میں رات بھر میرینیٹ ہونے دیں۔

3انگیٹھی میں کوئلے دھکا لیں۔

4گوشت کو میرینیشن سے نکال کر سیخوں میں پرو لیں اور انگیٹھی پر رکھ کر گوشت کے پک جانے تک سینکیں۔

5باقی بچے ہوئے میرینیشن کو ایک سوس پین میں ڈالیں اس میں پی نٹ بٹر اور کوکونٹ ملک شامل کریں اور ہلکی آنچ پر سوس کے گاڑھا ہونے تک پکائیں۔

6سرونگ پلیٹ میں فرائیڈ رائس رکھیں اور اس کے اوپر باربی کیو کیے ہوئے کباب رکھیں اور آخر میں تیار کی ہوئی سوس کبابوں کے اوپر ڈالیں۔

7مزیدار بیف ساتے تیار ہے گرم گرم سرو کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں