بیف یخنی پلاؤ کی بہترین ترکیب

( بیف یخنی پلاؤ )

بیف یخنی کے اجزاء۔۔۔۔۔۔۔

بڑی االایچی 2 عدد
کالی مرچ 8 گرام
دار چینی 3 ٹکڑے
تیز پات 2 عدد
ثابت دھنیا 10 گرام
بادیان کے پھول 4 عدد
بیف 600 گرام
پانی 2 لیٹر
نمک حسبِ ضرورت
لہسن 4-6 جوئے
پیاز 1 عدد

بیف پلاؤ کے اجزاء۔۔۔۔۔۔۔

چاول 600 گرام
کھانے کا تیل چار کھانے کے چمچ
پیازٍٍٍ 1 عدد
ہری مرچ(چوپ) 10 گرام
املی 20 گرام
دہی 150 گرام
نمک حسبِ ذائقہ
زیرہ 1 چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
یخنی 2 کپ

بیف یخنی کی ترکیب۔۔۔۔۔۔

ململ کے کپڑے میں بڑی االایچی،کالی مرچ،دار چینی،تیز پات،ثابت دھنیا،بادیان کے پھول ڈال کر کپڑے کو گانٹھ لگا لیں۔
اب ایک برتن میں پانی لیں اس میں بنائی ہوئی کپڑے کی پوٹلی ،گوشت، نمک، کالی مرچ، لہسن،پیاز ڈال کر 50-60 منٹ کے لیے ڈھک کر پکا لیں۔
اب اس میں سے یخنی کو الگ کر لیں۔

بیف پلاؤ کی ترکیب۔۔۔۔۔۔

ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں اس میں پیاز، ہری مرچ، املی ڈال کر لائٹ براؤن ہو نے تک فرائی کر لیں۔
اب اس میں اُبلا ہوا گوشت ، دہی،نمک، ثابت زیرہ، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈرڈال کر ہلکا سا پکا لیں۔
اب اس میں تیار کی ہوئی یخنی، اور بھیگے ہوئے چاول ڈال دیں۔
اب اس کو تھوڑا پانی رہنے تک پکا لیں۔
اب اس کو ہلکی آنچ پر 15 سے 20 منٹ تک دم دیں۔
آپکا مزے دار بیف پلاؤ تیار ہے۔
گارنش کر کے ، سرو کریں ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں