بیٹے کی والد ریتیک سے حیرت انگیز مشابہت، مداحوں نے باپ جیسا ہینڈسم قرار دیدیا

مشہور اداکار ریتیک روشن کے بیٹے ردھان روشن کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے، جہاں مداح اس کی اپنے والد سے غیر معمولی مشابہت پر حیران ہیں۔

بالی ووڈ میں یہ کہاوت سچ ثابت ہو رہی ہے کہ ’بیٹا باپ پر جاتا ہے‘۔ ریتیک روشن اور ان کے بیٹے ردھان کو ’دی روشنز‘ نامی نئی دستاویزی سیریز کی کامیابی کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

جیسے ہی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر آئیں، مداحوں نے ردھان کے چہرے کی مشابہت پر تبصرے شروع کر دیے۔

یہ تصاویر دیکھ کر ایک مداح نے لکھا، ’ریتیک کا چہرہ، مگر سوزین کی آنکھیں!‘، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’نئے دور کا ہیرو – ردھان روشن‘۔

کسی نے لکھا، ’آنے والا سپر اسٹار!‘ جبکہ ایک مداح نے کہا، ’ہینڈسم پاپا کا ہینڈسم بیٹا‘۔

خیال رہے کہ ریتک روشن نے سوزین خان سے 2000ء میں شادی کی، جب اداکار نے اپنے والد راکیش روشن کی فلم ’کہو نا پیار ہے‘ سے اپنا فلمی کیریئر شروع کیا تھا۔

ان کے دو بیٹے ریحان روشن جو 2006 میں پیدا ہوئے جبکہ ردھان روشن 2008 میں پیدا ہوئے۔

ریتیک اور سوزین نے 2014 میں اپنی طلاق کا اعلان کیا۔ بعدازاں ریتیک اداکارہ صبا آزاد کو ڈیٹ کرنے لگے جبکہ سوزین خان ٹی وی اداکار ارسلان گونی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں