لاہور:تحریک انصاف اس وقت طوفان کی زد میں ہے۔ جماعت پہلے نظریاتی طور پر دھڑوں میں تقسیم ہوئی لیکن اب عملی طور پر ٹکڑوں کے اندر تقسیم ہوتی نظر آرہی ہے جس کا اعتراف خود پارٹی کے رہنماءبھی کر رہے ہیں ، ذرائع نے بھی اس صورتحال میں دعویٰ کیا ہے شاہ محمو دقریشی کی سربراہی میں فاروڈ بلاک تیار ہے جس کا اعلان جلد کیا جائیگا،اس خبر کو تقویت اس بات سے ملتی ہے کہ 26آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے کچھ رہنماءحکومتی بینچز پر براجمان تھے جس میں زین قریشی ،عثمان علی ، مبارک زیب ،اوراورنگزیب کھچی بھی شامل تھے جبکہ گزشتہ روز سینیٹر فیصل واوڈا نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے دعویٰ کیاتھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے جس کی قیادت ایک زیرک سیاست دان کرے گا۔ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی
مقبول خبریں
اشتہار
تازہ ویڈیوز
no posts found