تین سے 300، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تاریخ

پاکستان میں دن بہ دن مہنگائی کی سطح بلند ہوتی جارہی ہے اور بظاہر لگتا ہے کہ یہ اب کم نہیں ہوگی۔

پاکستان میں مہنگائی کا تعلق ڈالر کے سستے یا مہنگے ہونے سے ہوتا ہے۔ ڈالر ماضی میں کتنے روپوں کا رہ چکا ہے جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

جب پاکستان وجود میں آیا تو اس وقت ایک امریکی ڈالر 3.31 روپے کا تھا۔ معاشی تبدیلیوں، افراط زر اور کرنسی کی پالیسیوں کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ ڈالر کی قدر میں نمایاں اتار چڑھاؤ آتا رہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام تک روپیہ 25 پیسے کی بہتری سے 278.90 روپے پر جاپہنچا۔ تاہم گزشتہ سال پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت 300 روپے سے تجاوز کرگئی تھی۔

واضح رہے کہ آزادی کے وقت پاکستان کی معیشت نسبتاً چھوٹی تھی جس میں مہنگائی کو کنٹرول کیا گیا تھا۔ پاکستانی روپیہ شروع میں برطانوی پاؤنڈ سے منسلک تھا جس کی وجہ سے یہ مستحکم رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں