جاپانی شہری 30 سال میں 10 ہزار سے زائد نوڈلز کپ کھا چکا

جاپان کا ایک شہری 30 سالوں میں 10 ہزار سے زائد نوڈلز کے کپ کھا چکا، جو اب نوڈلز کے نقاد ہیں۔
جاپان میں انسٹنٹ نوڈلز، جو ’کپ نوڈلز‘ کے نام سے مشہور ہیں، بہت مقبول ہیں۔ اسی شوق میں سوکوسیکیسائی اویاما نامی شخص کو ’انسٹنٹ رامین کے بادشاہ‘ کا لقب دیا گیا ہے۔
انہوں نے 30 سال سے ہر روز کم از کم ایک کپ انسٹنٹ نوڈلز کھائے ہیں۔ 65 سالہ اویاما، جو پہلے ایک انجینئرنگ کے طالب علم اور پیشے کے لحاظ سے ایک آرٹسٹ تھے، نے اپنا کیریئر چھوڑ کر نوڈلز کے تجزیہ نگار بننے کا فیصلہ کیا اور اب تک 10 ہزار سے زائد کپ نوڈلز کھا چکے ہیں۔
اویاما نے 1995 میں ٹی وی ٹوکیو کے انسٹنٹ نوڈلز چیمپئن شپ جیت کر مقبولیت حاصل کی اور 2018 میں انہیں گورو کیوامی کپ رامین ارینجمنٹ کنگ کا خطاب بھی دیا گیا۔
اب وہ جاپان کے سب سے مشہور کپ نوڈلز کے نقاد ہیں اور ٹی وی پر اکثر نوڈلز کی تشہیر اور تجزیہ کرتے ہیں۔
اگرچہ انسٹنٹ نوڈلز صحت کےلیے نقصان دہ سمجھے جاتے ہیں لیکن اویاما نے اپنی صحت کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔
تاہم جاپان میں انسٹنٹ نوڈلز کے متبادل میں گوشت اور سبزیاں شامل ہوتی ہیں جو انہیں مزیدار اور قدرے غذائیت بخش بنا دیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں