غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جنوب مغربی جاپان میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے علاقے میں دو چھوٹے پیمانے کے سونامی آئے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 19 منٹ پر میازاکی کے ساحل پر آنے والے 6.9 شدت کے زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 6.8 بتائی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلہ رات 9:19 بجےکے قریب کیوشو خطے میں میازاکی پریفیکچر کے ساحل سے 18 کلومیٹر دور 36 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
جاپان کی محکمہ موسمیات (جے ایم اے) نے ایک میٹر (تین فٹ) تک سونامی کی ممکنہ لہروں سے خبردار کیا اور عوام کو ساحل سے دور رہنے کی اپیل کر دی۔