جب کوئی اسپکرٹ پسند آیا تو سکرین پر واپسی ہوجائے گی، نوین وقار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوین وقار کا کہنا ہے کہ وہ ابھی مختلف اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں اور جب کوئی اسپکرٹ پسند آیا تو سکرین پر واپسی ہوجائے گی۔

حال ہی میں اداکارہ نوین وقار نے سماء ٹی وی کے پروگرام “گپ شب ” میں شرکت کی جہاں میزبان واسع چوہدری کے دلچسپ سوالات کا جواب دیا اور اپنی اسکرین پر واپسی کا عزم ظاہر کیا۔

ایک سوال کے جواب میں نوین وقار کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ ہوا ہے کہ میں انڈسٹری میں آئی ہوں اور مختلف کردار ادا کرتی رہی ہوں، اب، میں ایک ایسا کردار کرنے کی منتظر ہوں جس سے مجھے کچھ نیا سیکھنے میں مدد ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں