جنوبی افریقن کرکٹرز سے تکرار، پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانے

سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقہ کیخلاف کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پاکستان کے 3 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ گزشتہ روز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں دوران فیلڈنگ اور باؤلنگ پاکستانی کھلاڑیوں نے دو مختلف واقعات میں جنوبی افریقی بیٹرز سے الجھنے کی کوشش کی تھی، جس انہیں جرمانہ عائد کیا گیا ہے،پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے کیونکہ اننگز کے 28ویں اوور میں شاہین جان بوجھ کر بلے باز میتھیو بریٹزکے کے راستے میں آ گئے تھے اور انہیں رنز لینے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔
سعود اور متبادل فیلڈر کامران پر ان کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا کیونکہ انہوں نے جنوبی افریقی اننگز کے 29ویں اوور میں رن آؤٹ ہونے کے بعد بلے باز ٹیمبا باوما کے قریب جشن منایا تھا، جس پر انہیں سزا سنائی گئی ہے،تینوں کھلاڑیوں نے اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں