جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل میں شکست کیوں ہوئی؟کوچ روب والٹر نے بتادیا

جنوبی افریقہ کے کوچ روب والٹر نے ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست کی اہم وجہ بتادی۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افرریقہ کو شکست دے دی،میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی افریقی کوچ کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ کے دوران اہم موقعوں پر ہماری اہم وکٹیں گریں جس سے ہم ہدف تک نہ پہنچ سکے .

بیٹنگ میں ہماری پارٹنرشپس نہیں بن سکیں، پروٹیز کوچ کا کہنا تھا کہ بہت اچھی بیٹنگ پچ تھی اور ہم دوسری وکٹ کی پارٹنرشپ کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہوئے،باؤلنگ میں آخری 10اوورز میں کیوی بلے بازوں کو کنٹرول نہیں کرسکے،دوسری اننگ میں بال تھوڑا سا بریک ہوا روب والٹر نے کہا کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کا بہت شاندار انداز میں انعقاد کیا ہے.

ہم نے پاکستان میں بہت شاندار وقت گذرا ہے،پاکستان کی میزبانی کو بھی بہت انجوائے کیا،اس ٹور میں ہمارے لیے بہت سی مثبت چیزیں بھی تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں