جنوبی افریقی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقی بیٹر میتھیو برِٹز نے ڈیبیو پر 150 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ نیوزی لینڈ کےخلاف اپنے افتتاحی میچ میں پروٹیز بیٹر میتھو برٹز نے کیویز باؤلر کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 150 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے سہ فریقی سیریز کے دوسرے میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈکو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقا کے بیٹر میتھیو برِٹز نے ڈیبیو پر 150 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کیا جبکہ ویان ملڈر 64 اور جیسن اسمتھ نے 41 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈکی جانب سے میٹ ہینری اور ول او رورکی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں